کرکٹرحفیظ کی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد،تصویر بھی شیئر کر دی

منگل 27 اکتوبر 2020 22:05

کرکٹرحفیظ کی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد،تصویر بھی شیئر کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین محمد حفیظ نے اہلیہ نازیہ حفیظ کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کیا محمد حفیظ نے اہلیہ کے ہمراہ لی گئیں یادگار تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور اپنی محبت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ محمد حفیظ اور نازیہ حفیظ کی شادی 2007 میں ہوئی تھی جو اب تین بچوں کے والدین ہیں۔کرکٹر محمد حفیظ کے بیٹے روشان نے بھی والدہ کیلئے ایک پیغام شیئر کیا۔کرکٹ کے پروفیسر محمد حفیظ اپنی دانش مندانہ باتوں کی وجہ سے ساتھیوں کرکٹ کی ہمیشہ توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں، ساتھی کرکٹرز کو ہر وقت کچھ نہ کچھ سکھانے کی وجہ سے وہ پہلے ہی مشہور ہیں۔

متعلقہ عنوان :