جسٹس عیسیٰ کیس: سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں پرسماعت کل ہوگی

منگل 27 اکتوبر 2020 22:13

جسٹس عیسیٰ کیس: سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں  پرسماعت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کے تفصیلی فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت کل ( بدھ) کو ہو گی ۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میںجسٹس منظور احمد ملک، جسٹس فیصل عرب، جسٹس مظہر عالم میاں خیل، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل بنچ سماعت کر یگا۔

(جاری ہے)

عدالت عظمیٰ میں دائر نظرثانی درخواستوں میں خود جسٹس عیسیٰ، ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ، سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد آصف ریکی، پنجاب بار کونسل کے نائب چیئرمین شاہنواز اسمٰعیل، سینئر ایڈووکیٹ عابد حسن منٹو اور پاکستان بار کونسل نے مختصر فیصلے کے پیراگرافس 3 سے 11 کو دوبارہ دیکھنے کی درخواست کی ہے۔

نظرثانی درخواستوں میں درخواست گزاروں نے اعتراض اٹھایا ہے کہ 19 جون کے مختصر فیصلے میں پیراگرافس 3 سے 11 کی ہدایات/ آبزرویشنز یا مواد غیرضروری، ضرورت سے زیادہ، متضاد اور غیرقانونی ہے اور یہ حذف کرنے کے قابل ہے چونکہ اس سے ریکارڈ میں ’غلطی‘ اور ’ایرر‘ ہوا ہے لہٰذا اس پر نظرثانی کی جائے اور اسے حذف کیا جائے ۔