امریکا تسلیم کر لے کہ وہ پابندیاں عائد کرنے کا عادی ہو چکا ہے، ایران

منگل 27 اکتوبر 2020 22:28

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکا کو تسلیم کر لینا چاہیے کہ وہ ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا عادی ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میںایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی سے متعلق امریکی صدر کے معاون رابرٹ او برائن نے خود تسلیم کیا ہے کہ امریکی حکومت ایرانی عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنے کی اپنی صلاحیت سے بھی آگے بڑھ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :