محمد بن اشرف ڈی پی او چکوال کی ہدایات پر پولیو مہم 26تا31 اکتوبر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے

منگل 27 اکتوبر 2020 23:47

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر پولیو مہم 26تا31 اکتوبر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔چکوال پولیس کی جانب سے DSP ہیڈکوارٹرز چکوال فوکل پرسن مقرر۔ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ۔

(جاری ہے)

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 15 یا کنٹرول روم کے نمبر 660381-0543 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

سب ڈویژنل پولیس افسران اور SHOs اپنے اپنے ایریا میں موجود ٹیمز کے ساتھ رابطے میں رہیں گے اور ملازمین کو بریف بھی کرینگے۔ہر پولیس اسٹیشن کے ایریا میں SHOs سرپرائز پکٹنگ بھی کرینگے اور جہاں مناسب سمجھیں مزید ڈیوٹی بھی لگائیں گے سب ڈویژنل پولیس افسران اپنے اپنے علاقہ میں موجود پولیس ٹیمز کے جملہ سیکیورٹی انتظامات کے براہ راست نگران ہونگے۔

متعلقہ عنوان :