پاکستان کے زائرین بھی یکم نومبر2020سے عمرہ کی درخواستیں جمع کراسکیں گے

منگل 27 اکتوبر 2020 23:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) کرونا کی وجہ سے عمرہ کی بندش کو نئے قواعد کے ساتھ کھولنے کے اعلان کے بعد پاکستان کے زائرین بھی یکم نومبر2020سے عمرہ کی درخواستیں جمع کراسکیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان کے زائرین بھی یکم نومبر2020سے عمرہ کی درخواستیں جمع کراسکیں گے، سعودی حکومت نے ایئرلائنز، ٹورآپریٹرز اور زائرین کے لیے ایس اوپیز جاری کردئیے ہیں۔زائرین کو ایئرلائنز سماجی فاصلوں سے سعودی عرب لانے کی پابند ہوں گی، عمرہ زائرن کا منظور شدہ لبارٹریز سے 72گھنٹے پہلے کرونا ٹیسٹ ہوگا، عمرہ زائرین نیگیٹو رپورٹ روانگی سے قبل ایئرپورٹ کاؤنٹرز پر جمع کرائیں گے۔