27 اکتوبر تحریک حق خود ارادیت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،مشال ملک

کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ کب تک چلے گا بہت جلد بھارت اور دنیا کشمیریوں سے ہار جائے گی

منگل 27 اکتوبر 2020 23:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کو قتل، قید اور ان کی املاک تباہ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ 27 اکتوبر تحریک حق خود ارادیت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بھارتی فوج نے 70 سال سے کشمیر میں لاشوں کا انبار لگا رکھا ہے۔مشال ملک نے کہا کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کو قتل اور قید اور ان کی املاک تباہ کر رہی ہے، کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ کب تک چلے گا بہت جلد بھارت اور دنیا کشمیریوں سے ہار جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا۔