محکمہ صحت سندھ میں تاحال گریڈ 20 کی خالی آسامیوں من پسند سیاسی بنیادوں پر گریڈ 19 کے جونیئر ترین افسران تعینات

منگل 27 اکتوبر 2020 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) محکمہ صحت سندھ میں تاحال گریڈ 20 کی خالی آسامیوں من پسند سیاسی بنیادوں پر گریڈ 19 کے جونیئر ترین افسران تعینات ہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کا کہنا ہے کہ سول سرجن کراچی اور میڈیکل سپریٹنڈنٹ سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال ( ایم ایس) کی گریڈ 20 کی آسامی پر گریڈ 19 کے جونیئر افسر سیاسی بنیادوں پر تعینات ہیں جبکہ گریڈ 20 کی ایم ایس لیاری جنرل اسپتال کی خالی آسامی پر گریڈ 19 کا جونیئر افسر ایم ایس تعینات ہے ۔

سول اسپتال کراچی کی گریڈ 20 کی جنرل کیڈر کی آسامی پر اسپیشل کیڈر کے پروفیسر خلاف قانون ایم ایس تعینات ہے۔ واضح رہے کہ گریڈ 20 کے کئی درجن افسران کا خالی تعینات ہونے کے منتظر ہیں مگر سیاسی سفارش نہ ہونے پران افسران کو تعیناتی نہیں مل سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :