پاکستان اسٹروک سوسائٹی آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے اشتراک سے عالمی یوم فالج کے موقع پر فیکلٹی آفس بلڈنگ میں ایک ویبینار منعقد کریگی

عالمی ادارہ صحت نے فالج کی بڑھتی ہوئی شدت کی وجہ سے ہر سال اکتوبر کو عالمی آگہی کے لیے یہ دن مختص کیا ہے، ڈاکٹر واسع کی پریس کانفرنس

منگل 27 اکتوبر 2020 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) پاکستان اسٹروک سوسائٹی آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے اشتراک سے عالمی یوم فالج کے موقع پر فیکلٹی آفس بلڈنگ میں ایک ویبینار منعقد کر رہی ہے .اس ویبینار میں پاکستان، امریکہ، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا،مصر سے ماہرین دماغ و اعصاب اس مرض کے علاج کی جانب ہونے والی جدید تحقیق پر روشنی ڈالیں گی.عالمی ادارہ صحت نے فالج کی بڑھتی ہوئی شدت کی وجہ سے ہر سال اکتوبر کو عالمی آگہی کے لیے یہ دن مختص کیا ہے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں فالج کے مریضوں کی تیزی سے بڑھتی شرح حد سے زیادہ تشویش ناک ہو چکی ہے۔کانفرنس کے میزبان معروف نیورو فزیشن ڈاکٹر واسع کا کہنا ہے کہ فالج کے مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے اس کے لیے بہتر آگہی و شعوری کوششوں کی ضرورت ہے۔