Live Updates

عید میلاد النبیؐہر سال کی طرح اس سال بھی جوش و جذبہ اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جائیگا ، کمشنر حیدرآباد

منگل 27 اکتوبر 2020 23:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ عید میلاد النبیؐ ہر سال کی طرح اس سال بھی جوش و جذبہ اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جائیگا اور یہ انتظامیہ کے ساتھ شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیکر امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے کل رات حیدرآباد شہر کے مختلف علاقوں میں 12ربیع الاول کے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق دورے کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عید میلاد النبیؐ کے موقع پر عوام کو تمام تر سہولیات مہیا کرنے کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے فیضان مدینہ لطیف آباد اور سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی کے مزار کا بھی دورہ کیا اور منتظمین سے انکے مسائل دریافت کیے۔ انہوں نے منتظمین کو یقین دلایا کہ انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :