بھارتی حکومت نے وادی کشمیر کو دینا کے سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے ، ملک اسفند سیلاچی

بھارتی حکومت کشمیر کے نہتے عوام پر ظلم و بربریت کا سلسلہ بند کر کے ایک سال سے نافذ کرفیو کا خاتمہ کرے، صدر بلوچستان عوامی پارٹی

منگل 27 اکتوبر 2020 23:52

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) حکومتی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام کشمیربلیک ڈے منایا گیا ہے،سیلاچی ہاوس سبی سے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر ملک اسفند خان سیلاچی کی قیات مین قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ،ریلی کے شرکاء نے میر چاکر روڈ ،لیاقت بازار ،جناح روڈ کا گشت کرتے ہوئے سبی پریس کلب پہنچ گئے اور سبی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیااور بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی تفصیلات کے مطابق کشمیر ی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی ضلع سبی کے جانب سے ضلعی صدر ملک اسفند خان سیلاچی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ہے ریلی میں باب پارٹی کے کارکنوں کے علاوہ سیلاچی قبائل کے معتبرین نے بھی شرکت کی ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ریلی کے شرکاء نے مختلف شاہراوں سے ہوتے ہو ئے سبی پریس کلب پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر احتجاجی ریلی کے شرکاء سے بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر ملک اسفند سیلاچی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی حکومت کشمیر کے نہتے عوام پر ظلم و بربریت کا سلسلہ بند کر کے ایک سال سے نافذ کرفیو کا خاتمہ کریں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے وادی کشمیر کو دینا کے سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دی ہے اور کشمیر میں قید لاکھوں مظلوم عوام کی زندگیوں کو خطرہ ہے جبکہ عالمی اداروں کی خاموشی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی وجود صرف مسلمانوں کے خاتمے کے لئے ہے انہوں نے کہا کہ مودی سرکار فوری طور پر کشمیر کی سابقہ حیثیت کو بحال کرئے انہوں نے حکومت اور افواج پاکستان پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نریندر مودی جو اس وقت کا عالمی درندہ اور دہشت گرد ہے کو سبق سکھانے کیلئے انڈیا کے خلاف اعلان جہاد کر دینا چاہیے آج کے احتجاج نے پوری دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی قوم زندہ ہے اور اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مسئلہ کشمیر کے پر امن حل میں ہی پوری دنیا کا امن چھپا ہوا ہے بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے اور یہ پوری دنیا میں ثابت ہو گیا ہے مودی سن لو تم نے کس قوم کو للکارا ہے یہاں پر ہر پا کستانی ایٹم بم ہے ملک کے با ئیس کرو ڑ عوام ہر جار حیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں