ڈپٹی کمشنر بونیر کا غوری فلور مل کامعائنہ

معیارومقدارپرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ،نصراللہ خان

منگل 27 اکتوبر 2020 23:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء)ڈپٹی کمشنر بونیر نصراللہ خان نے غوری فلور مل کامعائنہ کیا انہوں نے فلورمل انتظامیہ کوصوبائی حکومت کی طرف سے مقررکردہ کوٹہ کی فراہمی یقینی بنانے اورآٹا کی معیاربہترکرنے کی ہدایات دیں اورکہا کہ معیارومقدارپرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر(دیہی مرکز برائے صحت)جوڑکے دورہ کے موقع پرموجودطبی عملے کوہدایات جاری کیں کہ ایمرجنسی سٹاف ہروقت موجودرہیں اورخاص چھٹی کے دِن حادثاتی طبی عملے کی موجودگی ازحدضروری ہے انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر میں ڈاکٹرز کی اچھی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گدیزی /سالارزی سیدحمادحیدربھی ہمراہ تھے اسی طرح ڈپٹی کمشنر بونیر نصر اللہ خان نے گزشتہ رات ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر کا بھی اچانک دورہ کیا تاکہ ہسپتال کی مجموعی حالت کا جائزہ لیا جاسکے دورہ کے موقع پر ڈاکٹروں اور عملہ کی حاضری، وارڈوں کا معائنہ اور صفائی کی جانچ کی گئی ہسپتال میں داخل مریضوں سے بات چیت کے ساتھ ساتھ سہولیات پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈگر نادر شہزاد خان بھی موجود تھے۔