اسلام آباد، سی ڈی اے نے متعددبڑے ترقیاتی منصوبوں پرکام کا آغاز کردیا ہے
22تعلیمی اداروں میں اضافی کمروں کی تعمیر،ایکسپریس وے پر نصب قائداعظم کی یادگار پورٹریٹ کی بحالی،آئی جے پی روڈ کی تعمیر نو سمیت دیگر اہم اور بڑے منصوبوں کی منظوری
منگل 27 اکتوبر 2020 23:52
(جاری ہے)
جن سکیموں اور منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ان میں آئی جے پرنسپل روڈ اسلام آباد کی تعمیر نو اور کشادہ کرنا ،خیابان سہروردی اور سری نگر ہائی وے اسلام آباد کے ساتھ سیونتھ ایونیو کے انٹرسیکشن پر واقع متبادل سٹرک کی سہولت مہیا کرنا،مشرقی بائی پاس اسلام آباد کی فزیبلٹی اور مشاورتی سٹڈی ،شکرپڑیاں زون تھری اسلام آباد کے فیز ٹو کیلئے کثیر المقاصد پریڈ گراؤنڈ کی تعمیر نو،اسلام آباد کے 22 سکولوں میں وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحاتی پروگرام کے تحت اضافی کمروں کی تعمیر اور اسلام آباد ایکسپریس وے پر نصب بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یادگاری پوٹریٹ کی بحالی اور ازسرنو تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔
اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی وترقی،وزارت مواصلات کے حکام سمیت فنانس ڈویڑن ،وزارت داخلہ کے نمائندوں۔مشیروں اور جوائنٹ سیکرٹریوں نے بھی شرکت کی،اجلاس سی ڈی اے کی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے چیئرمین کی زیر صدارت چیئرمین سیکرٹریٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ *** 27-10-20/--416 #h# Oسی ڈی اے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس ۷قائد اعظم محمد علی جناح کے ایکسپریس وے پر یادگار پوٹریٹ کو مزید بہتر کرنے کیلئے نئے فیچر شامل کرنے کا فیصلہ #/h#\ ٪اسلام آباد (آن لائن) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) کے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ایکسپریس وے پر لگے،یادگار پوٹریٹ کو مزید بہتر کرنے کیلئے نئے فیچر شامل کئے جائیں گے اس پر پانچ کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے منگل کے روز سی ڈی اے کی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر لگے قائد اعظم محمد علی جناح کے یادگاری پوٹریٹ کو مزید بہتر کیا جائے اور اس کیلئے 2ایم ایم کی لوہے کی چادر استعمال کی جائے اس پوٹریٹ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 59 فٹ ہوگی اور اس میں نئے فیچر شامل کئے جائیں گے اس پر لکھے گئے اتحاد،ایمان،،تنظیم میں قلعہ روہتاس کے فیچر شامل کئے جائیں گے قائد اعظم محمد علی جناح کے یادگاری پوٹریٹ کو۔ محفوظ رکھنے کیلئے وال بھی بنائی جائے گی تاکہ اس کو کوئی نقصان نہ پہنچے ،اس یادگاری پوٹریٹ کی نئے سرے بحالی پر پانچ کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے، قائد اعظم محمد علی جناح کی یادگار رواں سال ہونے والی طوفانی بارشوں کی وجہ سے نقصان پہنچا تھا اور پوٹریٹ گر گیا تھا اور اب اس کو مضبوط بنانے کے لوہے اچھی چادر استعمال کی جا رہی ہے اور اس ارد گرد وال بھی لگائی جائے گی تاکہ اس کو پہلے سے مزید بہتر بنایا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.