فوج کے خلاف باتیں کرنے والوں کو ’ام المنافقین‘ کا لقب دے دیا گیا

چند لوگ غیر ملکی ایجنڈے سے متاثر ہیں یا وہاں سے پیسے لیتے ہیں ، یہ لوگ پاک فوج کے بارے میں گفتگو کر کے اپنے مکروہ چہرے کو روشن کرنا چاہتے ہیں یہ لوگ اول درجے کے ’ام المنافقین‘ ہیں ، تجزیہ کار عارف حمید بھٹی

Sajid Ali ساجد علی بدھ 28 اکتوبر 2020 10:10

فوج کے خلاف باتیں کرنے والوں کو ’ام المنافقین‘ کا لقب دے دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر2020ء) پاکستانی فوج کے خلاف باتیں کرنے والوں کو ’ام المنافقین‘ کا خطاب دے دیا گیا ، سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ چند ایسے لوگ ہیں جو غیر ملکی ایجنڈے سے متاثر ہیں یا وہاں سے پیسے لیتے ہیں ، یہی لوگ پاک فوج کے بارے میں گفتگو کر کے اپنے مکروہ چہرے کو روشن کرنا چاہتے ہیں ، یہ لوگ اول درجے کے ’ام المنافقین‘ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے کے پروگرم میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان ’ام المنافقین‘ لوگوں نے فوج کو ٹارگٹ کرنا ہوتا ہے جب کہ دوسرے درجے والے چھپ چھپائے لفظوں میں حملے کرتے ہیں ، جن کی بد قسمتی یہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ ملک کے خلاف ہی جانا ہے ، حسین حقانی اور گل بخاری جیسے اور بھی کئی لوگ ہیں جن کی ایک سیکینڈ لیڈرشپ بھی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے قبل ازیں سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کی طرف سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پر مشتمل اتحاد کی طرف سے حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں کوئٹہ میں ہونے والے جلسے کو پاک فوج پر حملہ قرار دے دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ بہت افسوس ہے کہ کوئٹہ میں ہونے والا پی ڈی ایم کا جلسہ نہیں بلکہ فوج پر حملہ تھا ، پاکستان کی فوج کو بھارت کمزور کرنا چاہتا ہے ، اختلاف رائے رکھنا اور جلسے جلوس نکالنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے ، لیکن اگر ایک بندے کی غلط رائے ہے تو 8 لاکھ فوج کی قربانیوں کو کیسے نظر انداز کیا جاسکتا ہے ، بلاول بھٹو نے بہت اچھی بات کی آئی ایس آئی کی تعریف کی ، لیکن شاید انہیں معلوم نہیں ہے کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے آئی ایس آئی کو اپنے ماتحت کرنے کی کتنی زیادہ کوشش کی۔