آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم کے تحت انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کیلئے 2لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 28 اکتوبر 2020 11:00

آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم کے تحت انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کیلئے 2لاکھ سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر2020ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کیلئے وضع کردہ آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم کے تحت 22 ستمبر سے ابتک پنجاب کے 700 سے زائد سرکاری کالجوں میں ایف اے، ایف ایس سی و دیگر میں داخلوں کیلئے 2 لاکھ سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہو چکی ہیں- تاحال ایف اے کیلئے71 ہزار، آئی سی ایس کیلئے46 ہزار، پری انجینئرنگ کیلئے 19ہزار‘ پری میڈیکل میں 44 ہزار اورآئی کام کیلئے 11ہزار سے زائد  طلباء نے اپلائی کیا۔

(جاری ہے)

پری میڈیکل میں داخلے کیلئے 69فیصد درخواستیں طالبات جبکہ کمپیوٹر سائنس کیلئے 60فیصد درخواستیں لڑکوں نے جمع کروائیں۔

متعلقہ عنوان :