نئی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘میں میرے لکھے ہوئے گیتوں کوعوام پسندکریں گے،اکرم خیال

فلم کے گیتوں کوپنجاب کے حقیقی کلچرکومدنظررکھتے ہوئے لکھا گیا ہے،جومدتوں یادرہیں گے،معروف فلمی شاعرکی گفتگو

بدھ 28 اکتوبر 2020 13:29

نئی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘میں میرے لکھے ہوئے گیتوں کوعوام ..
خالق نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف شاعراکرم خیال نے کہا ہے کہ میری آنے والی نئی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘کے سبھی گیت عوام کوضرورپسندآئیں گے،اکرم خیال نے کہا کہ اس فلم کے گیتوں کوپنجاب کے حقیقی کلچرکومدنظررکھتے ہوئے لکھا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ فلم مکمل ہوچکی ہے،فلم کوتین زبانوں میں بنایا گیا ہے،شاعراکرم خیال نے مزیدکہا کہ فلم’’عشق میراانمول‘‘ریلیزہوتے ہی اس کے گیت زبان ذدعام ہوں گے،جوکئی سالوں تک عوام میں اپنا سحرقائم رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ فلم کے ہیرومعروف گلوکارواداکارصفدرماہی ہیں جبکہ ان کے مقابل ہیروئن کا کرداراداکارہ صائم علی اورنادرہ چودھری نے باخوبی نبھایا ہے،مذکورہ فلم کے مصنف وہدائیتکارباسوچودھری ہیں،پروڈیوسرنعیم خان ہیں،اس فلم کی شاعری مشتاق علوی،اکرم خیال،ایم اے تبسم،اقبال قیصر،نزیرعباس نے لکھی ہے،میوزک ڈائریکٹراستادقادرعلی شگن ہیں ، گلوکاروں میں سائرہ نسیم،نورافشاں،صفدرماہی،عمران شوکت علی،نصیبولال ،ناہیدطالب شامل ہیں،فلم کی کاسٹ میںصائم علی،صفدرماہی،نادرہ چودھری،لائبہ خان ،سویراشیخ ،انیلہ آغا،موسمہ علی ،اچھی خان،خاورخان،رومان خان،مہراخترخان،باسوچودھری،راحیلہ آغا،دردانہ رحمن،فیصل کھچی،احمدچیمہ،جاویدچودھری،مقصودعالم،چائلڈسٹارسلمان،شفقت چیمہ ودیگرفنکارشامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :