امریکی کمپنی کے مالک کیتھ رینیئر کو سیکس ٹریفکنگ، چائلد پورنوگرافی میں ملوث ہونے پر 120سال قید کی سزا کاحکم

بدھ 28 اکتوبر 2020 14:58

امریکی کمپنی کے مالک کیتھ رینیئر کو سیکس ٹریفکنگ، چائلد پورنوگرافی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) امریکی کمپنی کے مالک کیتھ رینیئر کو سیکس ٹریفکنگ، چائلد پورنوگرافی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہونے پر 120سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی کمپنی کے مالک 60 سالہ کیتھ رینیئر کو نیویارک کے علاقے بروکلین کے ڈسٹرکٹ جج نے سیکس ٹریفکنگ، چائلڈ پورنوگرافی کے الزامات پر 120سال قید کی سزا سنائی اور ایک اعشاریہ سات پانچ ملین ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔کیتھ رینیئر کے وکیل نے الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کیخلاف میڈیا مہم چلائی گئی۔امریکی حکام نے امریکی میڈیا کی رپورٹ پر 2017 میں تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :