Live Updates

چارج سنبھالنے کے بعد چار کلاشنکوفیں ،122 عدد کارتوس ، 14 عدد میگرین ، 621 گرام چرس ، 75 گرام شیشہ ، 27 گرام ہیروئن ، دیگر مختلف مقدمات میں مطلوب کئی ملزمان گرفتار کئے ہیں،ایس پی ہرنائی محمد حسن کا کھلی کچہری سے خطاب

بدھ 28 اکتوبر 2020 16:17

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) ایس پی ہرنائی محمد حسن نے کہاکہ ضلع میں امن وامان کے قیام کیلئے ہرنائی پولیس وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کوبروئے کارلارہے ہیں ہرنائی سے منشیات سمیت دیگر جرائم کا خاتمہ امن وامان کے قیام عوام کی جان ومال کو تحفظ کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیحی ہے عوام پولیس سے تعاون کرے عوام کی تعاون سے ہی امن وامان کے قیام منشیات ودیگر جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گا جب سے چارج سنبھالاہے ضلع ہرنائی میں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب 23 مفرور ملزمان ، کے علاوہ دیگر35 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا 4 عدد کلاشنکوفیں ، 122 عدد کارتوس ،14 عدد میگزین ، 621 گرام چرس ، 75 گرام شیشہ ، 27 گرام ہیروئن برآمد کرلیا گیا ہے شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری اور عوام کی سہولت کیلئے کمپیوٹرائز ڈرائیونگ لائیسین سنٹر کاقیام ، شہر میں ایگل سکوارڈ کا شہر محلوں میں موٹرسائیکلوں پر گشت کاآغاز کیاگیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ایس پی ہرنائی کے آفس میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی رسول بخش کھتیران ، ایس ایچ او نجیب اللہ میانی، او، ایس ، آئی نیاز احمد ، اے ،ٹی، ایف ، ونگ انچارج ، اے ، ایس آئی گل محمد ، سمیت دیگر آفیسران بھی موجود تھے جب کھلی کچہری میں انجمن تاجران ، بلوچستان عوامی پارٹی ، جمعیت علماء اسلام ، تحریک انصاف ، عوامی نیشنل پارٹی ، ہندوپنچایت ، مقامی صحافیوں ،قبائلی معتبرین ، وعلماء کرام سمیت سول سوسائٹی نے کثیرتعداد میں شرکت کی ایس پی نے کھلی کچہری کا انعقاد ، عوامی مسائل سنے ،حل کیلئے احکامات بھی جاری کئے ایس پی محمد حسن نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ،ڈی آئی جی سبی رینج سید فدا حسن شاہ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں عوام الناس کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی ہرنائی پولیس محمد حسن نے کہا کہ کھلی کچہری منعقد کرنے کا بنیادی مقصد ایک طرف لوگوں کو درپیش مسائل کو سننا اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیلئے اقدامات تو دوسری جانب عوام اور پولیس کے درمیان تعلقات کو استوار کرنا ہے انہوں نے متعلقہ پولیس کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض منصبی نیک نیتی سے انجام دیتے ہوئے لوگوں کے مسائل حل کریں تاکہ لوگوں کا محکمہ پولیس پر اعتماد بحال ہواور پولیس کا اپنا مورال بلند ہو انہوں نے کہا کہ پولیس نے امن وامان کیلئے اپنی پولیس فورس کے آفیسران اور جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہے پولیس فورس کے آفیسران اور جوانوں نے اپنے جانوںکے نظرانے پیش کرکے معاشرے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی انہوں نے کچہری کے شرکاء کو کہا کہ ان کو کسی بھی درپیش مسئلہ کے حل کے لیے ہم سے بھی براہ راست رابطہ کرسکتے ہیںکھلی کچہری سے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی سنیئر نائب امیر مولانا عبدالغنی ، انجمن تاجران کے صدر فاضل خان ترین ، بی اے پی اربن کے جنرل سیکرٹری شیربازخان ترین ،عوامی نیشنل پارٹی ہرنائی تحصیل کے صدر کے سید یوسف شاہ قادری ،تحریک انصاف کے رہنمائوں ملک اکبر خان ترین، صدام خان ترین ودیگر نے کھلی کچہری میں عوامی مسائل کے حل اور ہرنائی میں منشیات کے خاتمے ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ، گزشتہ روز احساس پروگرام کے نام پر ہرنائی کے سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے افراد کی گرفتاری کے بعد انکے خلاف مقدمہ درج کرنے ، ہرنائی شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری ،ہرنائی شہر اور محلوں میں ایگل سکوارڈ کی دن رات موٹرسائیکلوں پر گشت شروع کرنے امن وامان کے قیام کیلئے ایس پی ہرنائی محمد حسن ، ڈی ایس پی رشول بخش کھتیران ہرنائی، ایس ایچ او نجیب اللہ میانی کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات اطمینان بخش ہے انہوں نے کہاکہ ہرنائی عوام اور سیاسی جماعتیں امن وامان کے قیام منشیات سمیت دیگر جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کے ساتھ ہرممکن تعاون کرینگے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات