کرونا ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سعودی کابینہ کا قابل تحسین فیصلہ

صحت کے شعبے میں دوران ملازمت جاں بحق ہونے والے ورکرز کے لواحقین کو 500,000 ریال کی امداد

بدھ 28 اکتوبر 2020 16:22

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) سعودی عرب حکومت نے کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن کا کردار ادا کرتے ہوئے جان کی بازی ہارنے والے صحت عامہ کے شعبے سے وابستہ افراد کے لواحقین کو پانچ لاکھ سعودی ریال بطور امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں آن لائن ہونے والے سعودی وزرا کونسل کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 7/7/1441 ھجری کو ریکارڈ ہونے والے پہلے کرونا وائرس کیس کی تاریخ سے لے کر تا دم تحریر کرونا وائرس وبا کے دوران اپنی جان پر کھیل کر دوسروں کی جان بچانے والے ہیلتھ ورکرز کے لواحقین کو بلا تخصیص قومیت پانچ لاکھ ریال امداد دی جائے گی۔

نجی اور سرکاری دونوں شعبوں سے وابستہ ہیلتھ ورکز کے لواحقین اس امداد کے حق دار ہوں گے۔ کابینہ کے فیصلے کے مطابق حکومت سول اور فوجی ہر دو ہسپتالوں میں ہیلتھ ورکز کے لواحقین اس امداد کے حق قرار ہوں گے۔