شعبہ مہمانداری کے ماہر اعظم جمیل ٹیوٹا سے وابستہ ہوگئے

سیاحت کی ترقی سے مہمانداری کے شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے :چیئر پرسن علی سلمان صدیق

بدھ 28 اکتوبر 2020 17:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر2020ء) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا ) نے اپنے شعبہ” تنظیم برائے مہمانداری“ کیلئے معروف مہمانداری ایکسپرٹ اعظم جمیل کی خدمات حاصل کر لی ہیں وہ مری میں ٹیوٹا کا سینٹر آف ایکسی لینس برائے تنظیم مہمانداری قائم کریں گے۔اعظم جمیل انڈسٹری میں اے جے کے نام سے پہنچانے جاتے ہیں وہ تین دہائیوں سے مہمانداری ،سیر و سیاحت ،مارکیٹنگ اور ٹریننگ و ڈویلپمنٹ کی تعمیر وترقی کے لئے کوشاں ہیں ۔


ٹیوٹا میں آنے سے پہلے وہ ہاشو ایجوکیشن ڈویژن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تھے ۔وہ اسی گروپ میں وائس پریذیڈنت لرننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ،کارپوریٹ ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سیرینا ہوٹلز اور کارپوریٹ ہیڈ سیلز اینڈ مارکیٹنگ ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیاء ڈائریکٹر سیلز ،اسٹنٹ جنرل منیجر انٹر کانٹینیٹل ہوٹلز اور دیگر اہم پوزیشنز پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔

(جاری ہے)


ٹیوٹا کے چےئر پرسن علی سلمان نے تنظیم برائے مہمانداری کے نئے سربراہ کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات میں کہا کہ شعبہ مہمانداری کے ماہرین کی نہ صرف لوکل مارکیٹ بلکہ عالمی منڈی میں بھی بہت بھاری معاوضوں کے ساتھ طلب پائی جاتی ہے وزیر اعظم عمران خان کی اعلان کردہ سیاحت پالیسی کے بعد اس شعبے سے متعلق افراد کی طلب میں اور بھی اضافہ ہوگا اور اسطرح اس پیشے سے منسلک افراد کی پیشہ وارانہ تعمیر و ترقی کے مواقع پیدا ہونگے ٹیوٹا نے سینٹر آف ایکسی لینس کے قیام کے ذریعے شعبہ جاتی ہنر مند افراد کی تیاری وقت کی اہم ضرورت پورا کرنے کی ایک کاوش ہے اس شعبے کا ماہرین کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے یہ ایک بروقت قدم ہے جس سے پیدا ہونے والے وسیع روزگار کے مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھایا جائے گا ۔


ٹیوٹا کے چےئر پرسن علی سلمان نے اعظم جمیل کو ہدایت دی کہ طے شدہ اہداف کے حصول کیلئے بروقت اقدامات اٹھائیں اور اس شعبے کے دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر ان کی رہنمائی، مشاورت، تعاون اور مدد کے ساتھ طے کردہ اہداف حاصل کریں تاکہ سیاحت کے شعبے میں مہمانداری کے پیدا ہونے والے مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :