بلاول بھٹو زر داری سے محمد علی سد پارہ سمیت کوہ پیمائوں کی ملاقات ، عالمی ریکارڈ بنانے میں استعمال ہونے والے اوزار آئس ایکس کا تحفہ دیا

بدھ 28 اکتوبر 2020 20:58

بلاول بھٹو زر داری سے محمد علی سد پارہ سمیت کوہ پیمائوں کی ملاقات ، ..
اسکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نانگا پربت کو موسم سرما میں سر کرنے کا عالمی ریکارڈ بنانے والے کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے ملاقات کی جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نانگا پربت کو موسم سرما میں سر کرنے کا عالمی ریکارڈ بنانے میں استعمال ہونے والے اوزار آئس ایکس کا تحفہ دیا ،۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ موسم سرما میں کے ٹو کو سر کرنے کی مہم پر جانے والے کوہ پیماؤں علی سدپارہ، ساجد سدپارہ اور سرباز خان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نیپال میں دنیا کے چوتھے بڑے پہاڑ لوڑے کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے بھی ملاقات،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے دنیا کے چار بڑے پہاڑوں کو سر کرنے والے کوہ پیما علی رضا سدپارہ نے بھی ملاقات کی ،بلاول بھٹو زرداری سے 20 برس کی عمر میں کے ٹو سر کرنے والے پاکستان کے کم عمرترین کوہ پیما ساجد سدپارہ ،براؤٹ پیک، کے ٹو اور گشہ برم ون سر کرنے والے کوہ پیما علی موسی سدپارہ ،براؤٹ پیک اور کے ٹو سر کرنے والے کوہ پیما دلاور سدپارہ نے بھی ملاقات کی ۔