امریکی صدارتی انتخابات ،رجسٹرڈ 24 کروڑ ووٹرز میں سے تقریباً’’ 7کروڑ اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:08

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) امریکی صدارتی انتخابات میں 24 کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز میں سے اب تک تقریباً’’ 7کروڑ رائے دہندگان اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں جو 2016 کے صدارتی انتخابات کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہیں ۔ان ابتدائی پولنگ میں بذریعہ ڈاک اور ذاتی طور پر ووٹ ڈالنے شامل ہیں جن میں ڈیموکریٹس کی اکثریت شامل ہے جبکہ صدر ٹرمپ کی جماعت ری پبلکنز کا خیال ہے کہ بذریعہ ڈاک ووٹوں کی ترسیل میں مبینہ فراڈ کے پیش نظر وہ 3نومبر کو پولنگ سٹیشنوں پر اپنا ووٹ کاسٹ کرینگے ۔

کورونا کی وبائ کے پیش نظر امریکہ میں بذریعہ ڈاک بیلٹ پییپرز کا بڑے پیمانے پر اجرا کیا گیا ہے تاکہ ووٹنگ کے دوران ہجوم سے بچا جاسکے۔گذشتہ روز امریکی سپریم کورٹ کے ایک جج نے الیکشن کے نتیجے میں ممکنہ تنازعات میں اعلی عدلیہ کے کردار کو اہم قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں نئی جج کی تیزی سے سینٹ سے توثیق کو بھی معنی خیز قرار دیا جارہا ہے جسٹس ایمی کومی بوریٹ کی تعیناتی سے اب سپریم کورٹ میں صدر ٹرمپ کے نامزد ججوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

نومبر کے صدارتی انتخابات میں کسی بھی مبینہ دھاندلی کے نتیجے میں سپریم کورٹ کا اہم کردار ہوگا کیونکہ صدر ٹرمپ کئی بار اعلان کرچکے ہیں کہ وہ جو بائیڈن کی فتح تسلیم نہیں کرینگے۔ادھر کئی شہروں میں صدر ٹرمپ کے حامی اور مخالفین میں جھڑپیں ہوئی ہیں ٹرمپ کے وکیل اور نیویارک کے سابق مئیر روڈی جولیانی پر انڈے بھی پھینکے گئی