تربت یونیورسٹی آف گوادر کیمپس کی جانب سے اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کے تعاون سے پیغام پاکستان کے عنوان سے یوتھ کانفرنس کا انعقاد

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:31

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلا ل کی خصوصی توجہ سے تربت یونیورسٹی آف گوادر کیمپس کی جانب سے اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کے تعاون سے پیغام پاکستان کے عنوان سے یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر کہدہ بابر ،گوادر چیمبر آف کامرس کے صدر سابق نگران صوبائی وزیرنوید کلمتی ، وائس چانسلر تربت یونیورسٹی پروفیسر رزاق صابر ، چیف ایگزیکٹیو اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد ڈاکٹر ضیاء الحق ، گوادر کے بلوچ طلباء وطالبات ، سول سوسائٹی اراکین ورورل کمیونٹی ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن عہدیدارن ، بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے سی ای او نادر گل بڑیچ ،جی ایم غلام محمد،این آر ایس پی ریجنل افسران اور دینی مدارس کے علمائے کرام بھی شریک ہوئے ، مکران ڈویژن کے پورٹ سٹی ضلع گوادر میں پہلی مرتبہ منعقدہ یوتھ کانفرنس کے موقع پر گوادر کے نونہار طلباء وطالبات نے اپنے فن مصوری اور کشتی سازی کی صنعت سے متعلق اپنے ٹیلنٹ کا بھرپور مظاہرہ کیا ، گوادر کی مقامی ہنر مند خواتین کی جانب سے فلاحی اداروںاین آر ایس پی کے تعاون سے مقامی طورپر تیار کئے گئے ثقافتی ملبوسات دستکاری وکشیدہ کاری کی نمائشی اسٹالز بھی لگائے گئے سینیٹر کہدہ بابر اور دیگر مہامان نے ان اسٹال کادوہ کیا اور مقامی ہنرمندوں کی حوصلہ افزائی بھی کی ،ڈائریکٹر پبلک ریلیشن وڈائریکٹر یونیورسٹی آف گوادر کیمپس اعجاز احمد بلوچ کا کہنا ہے کہ دورہ پیغام پاکستان کانفرنس کے دوسرے روز دختران پاکستان کانفرنس گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیرنگرانی ہائر سکینڈری سکول کے آڈیٹوریم میں ہوگا ۔