کوئٹہ، گستاخانہ خاکوں کیخلاف جماعت اسلامی بلوچستان کل احتجاج کرے گی

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق کی ہدایت پر جماعت اسلامی بلوچستان کے زیر اہتمام جمعہ 30اکتوبر بروزجمعہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اورفرانسیسی صدر میکروں کی اسلام دشمن رویے کے خلاف صوبہ بھرمیں بھرپور احتجاج کیا جائیگا نماز نوجمعہ کے بعد اضلاع کے ہیڈکوارٹرزسمیت پبلک مقامات پر بھر پور مظاہرے واحتجاج کیاجائیگا مساجد میں مذمتی قراردادیں پاس اورسیرت طیبہ اجاگر کرنے کیلئے آئمہ مساجد وعلمائے کرام خصوصی لیکچرزکا اہتمام کریں گے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام امیر ضلع حافظ نورعلی کی قیاد ت میں احتجاجی مظاہرہ 30اکتوبر بروزجمعہ 2بجے باچاخان چوک میزان چوک پر احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی خصوصی خطاب کریں گے عوام الناس سے شرکت کی استدعاکی گئی ہے۔