سعودی کابینہ کی ایک بار پھر گستاخانہ خاکوں کی سخت مذمت

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:00

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) سعودی کابینہ نے ایک بار پھر ہر اس کوشش کو مسترد کر دیا ہے جس کا مقصد دین اسلام کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا ہے۔ کابینہ نے خاتم النبیین حضرت محمد ؐ دیگر رٴْسل علیہم السلام کے گستاخانہ خاکوں کی سخت مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی دہشت گردی کی ہر کارروائی یا ان افعال کی بھی مذمت کی گئی جو نفرت، تشدد اور انتہا پسندی کو جنم دیتے ہیں۔ کابینہ نے باور کرایا کہ فکری آزادی کو احترام، رواداری اور سلامتی کا ذریعہ ہونا چاہیے۔یہ بات منگل کے روز کابینہ کے ورچوئل اجلاس میں سامنے آئی۔ اجلاس کی صدارت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی

متعلقہ عنوان :