سندھ میں کورونا وائرس سے مزید7افراد جاں بحق ،316 نئے کیسز سامنے آگئے

615مریض صحتیاب ہو ئے ،کورونا سے چھٹکارہ حاصل کرنے والوں کی مجموعی تعداد 137656 ہوگئی ہے،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بیان

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:02

سندھ میں کورونا وائرس سے مزید7افراد جاں بحق ،316 نئے کیسز سامنے آگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ کے روز کورونا سے 7 مریض انتقال کرگئے اور 316 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 615 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران9150نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 316نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1616946ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور 144765کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 615مریض صحتیاب ہو ئے ہیں، اس طرح صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 137656 ہوگئی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا کے باعث مزید7مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 2611 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت 4498 مریض زیر علاج ہیں جن میں 4214 گھروں میں، 4 آئسولیشن سینٹرزمیں اور 280مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 165 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 28 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے 316کورونا کیسز میں سی231نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع وسطی 76 ،ضلع جنوبی57، ضلع شرقی 43 ،ضلع کورنگی اور ضلع غربی میں20 اورضلع ملیر میں سے 15نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اسی طرح حیدرآباد13، جامشورو5، سجاول4،جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں3 ،گھوٹکی، قمبر اور میرپورخاص میں 2 ،بدین ، دادو، کشمور، خیرپور، مٹیاری،نوشہروفیروز، شکارپور، ٹھٹھہ اور عمرکوٹ میں سی1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں