خیبرپختو نخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ منفی 06، قلات منفی 03، سکردو منفی 02 اور گوپس میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 28 اکتوبر 2020 20:16

خیبرپختو نخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر2020ء) موسم سرما کا آغاز ہوگیا، بارش کیلئے تیار ہو جائیں، درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں کی جانب سے بارش اور برفباری کی پیشن گوئی کی گئی ہے، جبکہ موسم سرما کا آغاز بھی ہوگیا، ملک میں کم ترین درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بالائی خیبرپختو نخوا اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

بارش اور برفباری کی وجہ سے موسم مزید سرد ہو جائے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ میں منفی 06، قلات منفی 03، سکردو منفی 02 اور گوپس میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں رواں سال سردیاں طویل ہوسکتی ہیں۔ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 2 سے 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد رہ سکتا ہے، اور رواں سال سردیاں طویل ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسم تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے، موسمِ سرما کے حوالے سے آؤٹ لک نومبر کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ رواں مون سون سیزن کے دوران کراچی میں ریکارڈ بارش ہوئیں ہیں اور کئی دہائیوں کا ریکارڈ ٹوٹا تھا۔
                                                            

متعلقہ عنوان :