سعودی عرب کی پشاور میں مدرسے پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:28

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے گزشتہ روز پشاور میں مدرسے پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی ہے۔سعودی دفترِ خارجہ کا جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہنا ہے کہ سعودی عرب اس قسم کے مجرمانہ حملوں کو مسترد کرتا ہے۔