فرانسیسی صدر ایمانیوئل میکرون توہین آمیز بیانات پر مسلم امہ سے معافی مانگیں‘فیاض الحسن چوہان

اسلاموفوبیا کے شکار شیطان صفت مغربی گروہوں کو اسلام کی تعلیمات کو سمجھنے کی ضرورت ہے

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:36

فرانسیسی صدر ایمانیوئل میکرون توہین آمیز بیانات پر مسلم امہ سے معافی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سرور کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات اقدس سے متعلق گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور توہین آمیز بیانات پر فرانسیسی صدر ایمانیوئل میکرون سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرور کونین محسن انسانیت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر فرانسیسی صدر ایمانیوئل میکرون معافی مانگیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی جانب سے شروع کیے گئے ہیش ٹیگ "MacronSaySorryToMuslims" میں کیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب کی جانب سے شروع کیا گیا ہیش ٹیگ چند ہی منٹوں میں پہلے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جہاں ہزاروں لوگوں نے عوامی جذبات کی ترجمانی پر وزیر اطلاعات کا شکریہ ادا کیا۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ نبی پاک صل اللہ علیہ والہ وسلم کے خاکے بنانے والے خاک میں مل جائیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کے شکار شیطان صفت مغربی گروہوں کو اسلام کی تعلیمات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :