جماعت اسلامی اورنگی ٹائون کے مقامی رہنماء کے جوان سال بیٹے کو ڈکیتوں نے دوران واردات گولیاں مار کر زخمی کردیا
عوام جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر ہیں ۔پولیس اپنے فرض سے غفلت کی مرتکب ہو رہی ہے عوام محفوظ نہیں ، محمد اسحاق مزاحمت پر عوام کو موت کے گھات اتارنا روز مرہ کا معمول بن گیا ہے آئی جی سندھ ڈی جی رینجرز سے نوٹس لینے کی اپیل
بدھ 28 اکتوبر 2020 23:03
(جاری ہے)
پولیس اپنے فرض سے غفلت کی مرتکب ہو رہی ہے عوام محفوظ نہیں ۔اسنیپ چیکننگ اور پولیس گشت سمیت تمام اقدامات فیل ہو گئے عملی طور پر شہرپر ڈاکو راج قائم ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ ،آئی جی سندھ ، چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری فوری طور پر اورنگی ٹائون واقعے کا نوٹس لیں اور ضلع میں چوری کے واقعات کی روک تھام کے لئے عملی طور پر اقدامات کئے جائیں انہوں نے ڈی جی رینجرز اور کورکمانڈر کراچی سے بھی مطالبہ کیا کہ کراچی میں امن و امان کی مخدوش صورت حال خاص طور پر اسٹریٹ کرائم کے بے قابو جن کو قابو کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔محمد اسحاق خان نے مزید کہا کہ ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو تحریری طور پر جرائم کے واقعات میں اضافے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ پولیس ناکوں اور تھانوں تک محدود ہیں شہر میں ڈاکو دندناتے پہر رہے ہیں۔محکمہ پولیس امن و مان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور جرائم پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو گیا ہے۔پولیس میں موجود کالی بھیڑوں نے پوری فورس کا نام بدنام کیا ہوا ہے،جرائم کا مکمل قلع قمع کرنے کے لئے انکے خلاف کاروائی ضروری ہے۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.