کورونا کی دوسری لہر سے بچائو کیلئے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا، سردارعثمان بزدار

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:23

کورونا کی دوسری لہر سے بچائو  کیلئے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد ..
لاہور۔28اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2020ء) :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر سے بچائو  کیلئے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا، کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اورگھرسے باہر نکلتے ہوئے ماسک لازمی پہنیں، انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں کورونا مریضوں کی شرح اور کورونا کے باعث اموات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، صوبے میں کورونا ایکٹو کیسوں کی تعداد 3688ہوگئی ہے جبکہ24گھنٹے کے دوران کورونا کے 232نئے کیس سامنے آئے اور6مریض جاں بحق ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ 24گھنٹے میں کورونا کی تشخیص کیلئے 11056ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک 1555123ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ،اسی طرح 103314مریضوں میں سے 97384مریض صحت یاب ہوچکے ہیں