Live Updates

آئندہ الیکشن میں پی پی کی بدعنوانیاں سامنے لائیں گے، عمر ایوب خان

بدھ 28 اکتوبر 2020 23:39

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کی بدعنوانیاں سامنے لائیں گے، بجلی چوری کے خلاف مہم جاری رہے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا کہ سندھ میں گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ ملک بھرمیں تیل وگیس کی تلاش کیلئے 20مقامات پرلائسنس دے دیے گئے ہیں۔حکومت سندھ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی عمرایوب نے کہا کہ اندرون سندھ کی سڑکیں، ہسپتال اور اسکول دیکھ کر 50 سال پہلے کا دور لگتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر برائے توانائی عمرایوب نے کہا کہ عمران خان ملک کو صحیح سمت میں لے کر جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنما چوری چھپانے کے لیے یہ سب کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف مہم جاری رہے گی، مزید فیڈر ٹرانسفارمیشن بڑھا کر حیسکو کا نظام بہترکریں گے۔وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ کراچی میں ہماری جماعت نے سوئپ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پی پی کی بدعنوانیاں سامنے لائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات