{لاہور، سول لائنز ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:05

uلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان کی ہدایت پرسول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ایس پی سول لائنز ڈویژن رضا صفدر کاظمی کی قیادت میںسول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث75ملزمان گرفتار کر لیئے۔

(جاری ہے)

ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کی06 ملزمان کے قبضہ سی02 لاکھ20ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سی08پسٹلزاور درجنوں گولیاںبرآمدکی گئی۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی16منشیات فروشوں کے قبضہ سی03 کلو گرام سے زائد چرس اور83 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ڈکیتی، چوری، چیک ڈس آنر، دھوکہ دہی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب23 اشتہاری وعدالتی مجرمان گرفتارکئے گئے۔ ون ویلنگ،پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر20ملزمان گرفتار کئے گئی