جام شورو میں ہمارے دادا کا رجسٹرڈ پلاٹ ہے جو کہ ہماری ملکیت ہے اس پر بااثر افراد نے قبضہ کرلیا، انصاف کیا جائے، محبوب ملاح

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:05

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) قاسم آباد کے گوٹھ سنجر ملاح کے رہائشی محبوب ملاح نے اپنے بیٹے جمن ملاح کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ جام شورو میں ہمارے دادا کا رجسٹرڈ پلاٹ ہے جو کہ دادا کے انتقال کے بعد ہماری ملکیت ہے اس کا رقبہ 10ہزار فٹ ہے پلاٹ کی سروے نمبر223ہے اور تمام تر کاغذات ہمارے پاس ہیں لیکن بااثر افراد نے ناجائز طور پر قبضہ کرلیا ہے قبضہ ختم کراکر انصاف فراہم کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :