حیدرآباد میں مختلف تنظیموں، طلبہ نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف پریس کلب کے سامنے الگ الگ مظاہرے کئے

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:05

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) حیدرآباد میں مختلف تنظیموں، طلبہ نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف پریس کلب کے سامنے الگ الگ مظاہرے کئے فرانس کی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، اس موقع پر مراد جتوئی، صداقت چانڈیو، حیدرآباد پرنٹنگ پریس کلب کے صدر الطاف شیخ، عمران سہروردی ودیگر نے کہاکہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے دنیا بھر کے مسلمانون کی دل آزادی کی گئی ہے ایک سازش کے ذریعے ناموس رسالت پر حملہ کیاجارہاہے مسلمانوں کا عشق رسولؐ ایمان کا حصہ ہے جو کسی صورت کم نہیں ہوسکتی انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کے مسلمان اپنے نبی پاک کو جان سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں اور آپؐ کی شان میں کسی بھی قسم کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے فرانس حکومت فوری ناپاک حرکتوں سے باز آجائے ایسا نہ ہو کہ اس کا نام ونشان مٹ جائے انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر فرانس کا سفارت خانہ بند کیاجائے اور اس سے تمام تعلقات ختم کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :