ہم وزیراعلی سندھ کے مشکور ہیں جنہوں نے سندھ کے ریٹائرڈ ملامزین کے گروپ انشورنس کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں بل کو منظور کرایا، صدر ایپکا

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:05

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکاکے صوبائی صدر سید منور علی شاہ جنرل سیکریٹری قدیر حسین ایڈیشنل جنرل سیکریٹری عقیل احمد انفارمیشن سیکریٹری شاہد سومرو نے مشترکہ بیان میں کہاکہ ہم وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے مشکور ہیں جنہوں نے سندھ کے ریٹائرڈ ملامزین کے گروپ انشورنس کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں بل کو منظور کرایا اور بل پر ستخط کردیئے انہوں نے کہاکہ ساری عمر گروپ انشورنس کی مد میں جمع ہونے والی رقم پہلے ملازمین کی وفات کی صورت میں ادا کی جاتی تھی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی رونی میں اب یہ رقم ملازمین ریٹائرڈ ہونے پر حاصل کرسکیں گے۔