؁جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیﷺ انتہائی عقیدت واحترام اور مذہبی جوش وجذبے سے منائی جائے گی

بدھ 28 اکتوبر 2020 23:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیﷺ دنیابھر کی طرح کراچی میں بھی انتہائی عقیدت واحترام اور مذہبی جوش وجذبے سے منائی جائے گی،اپنے پیارے نبی ﷺسے محبت کا والہانہ اظہار کریں گے، جشن صبح بہاراں کا آغازبارگاہ رسا لت میں ہدیہ درود و سلام،اجتماعی دعاؤں سے ہوگا،صبح بہاراں کا مرکزی اجتماع کل بروز جمعرات میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیابازار میں ہو گا۔

جبکہ جماعت اہلسنّت کراچی کا مرکزی جلوس بروز جمعہ12 ربیع الاول کو 3بجے سہ پہر علامہ سید شاہ عبدا لحق قادری دیگر علماء ومشائخ کی قیادت میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہو گا جوبراستہ ایم اے جناح روڈ نشتر پارک پہنچے گا اور جماعت اہلسنّت کراچی کے زیراہتمام عظیم الشان جلسہ عید میلاد النبی ا ٹھیک 5بجے شام نشتر پارک میں علامہ شاہ عبد الحق قادری کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

جلسے سے جید علمائے کرام خطاب وقرار دادیں پیش کرینگے۔نما ز عصر اور مغرب نشتر پا رک میں اداکی جائے گی۔میلا د النبی کے مرکزی جلوس اور جلسہ کے انتظامات کو جما عت اہلسنّت کراچی کے ایک ہزاررضا کا ر اور اسکاؤٹس انجام دینگے، علامہ شاہ عبدالحقنے اپیل کی ہے کہ عید میلادالنبیا کے مرکزی جلو س کے تمام شرکائ انتظامیہ اور رضاکاروں سے مکمل تعاون کریں۔

جما عت اہلسنّت کر اچی نے منتظمین جلو س ہدایت جاری کی ہے کہ جلوس آرگنا ئز ر ایک دوسر ے کے جلو س کا احترام کر ینگے، ہر تنظیم پابندی وقت کے ساتھ جلو س نکا لیں،کسی بھی تنظیم کے جلوس کو روک کر داخل ہونے یا آگے نکلنے کی کو شش ہر گز نہ کی جائے۔ایم اے جنا ح رو ڈ میں جلو س کے داخلے کے پو ائنٹ کو استعمال کیا جائے جبکہ جلو س کی گا ڑیو ں کو مزار قائد کے سامنے پارک میں کھڑا کیا جائے۔

منفی نعر وں پر مبنی وال چا کنگ نہ کی جائے۔ حفا ظت پر ما مو ر پو لیس،رینجرزکے کام میں مداخلت ہر گز نہ کی جا ئے۔مشکو ک اشیا ئ ،شخص کی نشا ند ہی پو لیس انتظا میہ کو دی جا ئے۔جما عت اہلسنّت اور دیگرسنّی تنظیمات ومیلاد انجمنو ں کی جانب سے ایم اے جناح روڈ اور شہرکے مرکزی مقامات پربھی کیمپ قائم کئے جائیں گے۔جبکہ شہر بھر کی مساجد میں جشن ولا دتِ مصطفی صبح بہا را ں کی مناسبت سے محا فل نعت،میلا د شریف،قصیدہ بردہ شریف،ختم درود پاک کی محا فل کا انعقاد کیا جائے گا،مر کزی اجتما ع میمن مسجد مصلح الدین گار ڈن میں علا مہ شاہ عبد الحق قادری کی صدا رت میں ہو گا جو فجر تک جا ری رہے گا۔

نیز بارہ ربیع الاول عید میلادالنبی ا کے مرکزی جلسہ گاہ نشتر پارک کے انتظامات کے سلسلے میں جماعت اہلسنّت کے رہنماؤں کے ہمراہ کمشنر کراچی،اسٹیشن کمانڈر رینجر،ڈی آئی جیز، ڈی سیز اور دیگر سرکاری افسران نے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جا ئزہ لیا۔#