کئی پاکستانی کرکٹرز کی طبیعت خراب، بخار اور فلو کی شکایت ہونے کا انکشاف

مجھ سمیت کئی کھلاڑی بخار اور فلو کا شکار رہے، کھلاڑیوں کے بیمار ہونے کے باوجود میچ میں کامیابی حاصل کی: سرفراز احمد

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 اکتوبر 2020 00:32

کئی پاکستانی کرکٹرز کی طبیعت خراب، بخار اور فلو کی شکایت ہونے کا انکشاف
کراچی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 28 اکتوبر 2020ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کئی پاکستانی کرکٹرز کی طبیعت خراب، بخار اور فلو کی شکایت ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ڈومیسک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کھیلنے والے کئی پاکستانی کرکٹرز کی طبیعت ناساز ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سینٹرل پنجاب کیخلاف میچ کھیلنے والے سندھ کے کئی کرکٹرز کو بخار اور فلو کی شکایت ہے۔

اس حوالے سے سندھ کے کپتان سرفراز احمد نے انکشاف کیا ہے کہ مجھ سمیت کئی کھلاڑی بخار اور فلو کا شکار رہے ہیں۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے بیمار ہونے کے باوجود میچ میں کامیابی حاصل کی۔ میری پوری توجہ فرسٹ کلاس کرکٹ پرہے، کوشش کروں گا کہ آئندہ میچز میں بہتر کارکردگی دکھاؤں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں سرفراز احمد کی سندھ نے اظہر علی کی سینٹرل پنجاب کو شکست دے دی۔

میچ کے چوتھے روز سینٹرل پنجاب نے 239 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کی اور سندھ کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جو کہ سندھ کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، سندھ کی جانب سے سعود شکیل نے 61 جبکہ اسد شفیق نے 45 رنز سکور کیے۔ میچ جیتنے کے بعد سندھ کی ٹیم قائد اعظم ٹرافی کے پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر براجمان ہو چکی ہے۔