مریم مجھے پہچانا میں اسی جیل میں ہوتا ہوں

کیپٹن(ر)صفدر کا مریم نواز کی سالگرہ پر ویڈیو پیغام

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعرات 29 اکتوبر 2020 06:29

مریم مجھے پہچانا میں اسی جیل میں ہوتا ہوں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2020ء) مریم نواز زندگی کی سنتالیس بہاریں دیکھ چکیں۔تاہم اس کی سالگرہ کی پارٹی پشاور دھماکے کی وجہ سے کینسل کر دی گئی۔تاہم ان کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر نے ویڈیو پیغام میں اپنی بیوی مریم سے کہا کہ میں بطور شوہر آپ کو سلام پیش کرتا ہوں کہ آپ نے جرات دکھائی۔میں آپ کے کردار کی تعریف کرتا ہوں۔اگرچہ بیوی کی تعریف کرنا مشکل ہوتا ہے مگر پھر بھی میں کر رہا ہوں کیونکہ مجھے یقین نہیں تھا کہ اتنی بڑی ذمہ داری آپ کے کندھوں پر پڑے گی۔

آپ کی والدہ کی موت کے وقت آپ جیل میں تھی اور میں بھی پاناما کی پاداش میں جیل میں تھا۔جس دن ہماری کورٹ میں ملاقات ہوئی تو میں نے مریم آپ سے کہا تھا کہ مریم مجھے پہچانا میں بھی اسی جیل میں ہوتا ہوں۔

(جاری ہے)


کیپٹن صفدر نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ مریم آپ جرات کا مظاہرہ کر رہی ہو کیونکہ بیانیے کو ساتھ لے کر چلنا بہت مشکل ہوتا ہے مگر آپ اپنے بیانیے پر ڈٹی ہوئی ہو۔

ہم سالگرہ کا کیک اس دن کاٹیں گے جس دن ہمارے بیانیے کی تحریک کامیاب ہو گی۔آج اس مشکل وقت میں میں آپ کے ساتھ ہوں اور آپ کی جرات کو سلام پیش کرتاہوں۔ووٹ کو عزت دو،آئین پاکستان کو تحفظ اور ریاست پاکستان کا اپنے والد کا بیانیہ لے کر جس تحریک پر آپ چل رہی ہیں میری دعا ہے کہ وہ کامیاب ہو۔آج لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے اس لیے ہم سالگرہ نہیں منائیں گے۔آپ کا خاوند ہونے کے ناتے اور اپنے بچوں کا باپ ہونے کے ناتے میری دعا ہے کہ اللہ آپ کو لمبی عمر دے اور اس تحریک میں کامیاب کرے۔