امریکا میں سیاہ فام کا قتل، فلاڈیلیفیا میں مظاہرے روکنے کیلئے رات کا کرفیو

پولیس فائرنگ جیسے واقعات سے نمٹنے کے لیے کام کرنا ہو گا،امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن

جمعرات 29 اکتوبر 2020 11:32

امریکا میں سیاہ فام کا قتل، فلاڈیلیفیا میں مظاہرے روکنے کیلئے رات کا ..
فلاڈیلفیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) امریکی شہر فلاڈیلفیا میں سیاہ فام شخص کے قتل کے بعد پر تشدد مظاہروں کی روک تھام کے لیے رات کا کر فیو لگا دیا گیا جو رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلاڈیلفیا میں دوروزسے پرتشدد مظاہرے جاری تھے۔ سیاہ فام والٹر والیس کو پیر کے روز 2 پولیس اہل کاروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب امریکا کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا کہ پولیس فائرنگ جیسے واقعات سے نمٹنے کے لیے کام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پر تشدد مظاہروں کا کوئی جواز نہیں اور لوٹ مار کرنے سے سیاہ فام شخص کے اہل خانہ کا درد کم نہیں ہو گا۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ کورونا وبا کو سنجیدگی سے لیں اور صدر ٹرمپ کو مزید 4 برس تک وائٹ ہاوس میں آنے سے روکنے کے لیے ووٹ ڈالیں۔یاد رہے کہ جوبائیڈن نے الیکشن سے 6 روز پہلے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔امریکی ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ولمنگٹن میں ووٹ ڈالا جبکہ صدر ٹرمپ نے اپنا ووٹ ہفتے کو فلوریڈا میں کاسٹ کیا تھا۔