میرے مخالف کو ووٹ دیا تو خوشیاں برباد ہو جائیں گی، ٹرمپ

معروف ٹی وی شو میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی اچانک آمد،پروگرام میںشریک معمرخاتون سے بات چیت

جمعرات 29 اکتوبر 2020 12:23

میرے مخالف کو ووٹ دیا تو خوشیاں برباد ہو جائیں گی، ٹرمپ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر امریکیوں نے بائیڈن کو ووٹ دیا تو ان کی پڑھائی اور خوشیاں برباد ہو جائیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق معروف ٹی وی شو میں جوبائیڈن کی اچانک آمد سے ماحول خوشگوار ہو گیا۔

(جاری ہے)

امریکی صدارتی انتخابات میں چند روز باقی رہ گئے، ریاست ایری زونا میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ اگر آپ نے بائیڈن کو ووٹ دیا تو آپ کی پڑھائی اور خوشیاں برباد ہو جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن نوکریوں کے خاتمے، لاک ڈائون اور مشکلات کا امیدوار ہے جبکہ وہ ویکسین، جابز اور خوشحالی کے امیدوار ہیں۔ ٹرمپ کے جلسے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ صدر تقریر کے بعد رقص کرنا نہیں بھولے۔دوسری طرف معروف ٹی وی شو میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی اچانک آمد سے ماحول خوشگوار ہو گیا۔ انہوں نے اس موقع پر پروگرام میں شریک معمر خاتون سے بات چیت کی اور انہیں اپنی والدہ جیسا قرار دیا۔