دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعرات 29 اکتوبر 2020 12:37

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 31300کیوسک اور اخرج38000 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد 5200کیوسک اور اخراج 5200 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد6200 کیوسک اور اخراج22000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد9600کیوسک اور اخراج1800کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد61400کیوسک اور اخراج0 5390کیوسک،چشمہ آمد39000کیوسک اوراخراج 40000کیوسک، تونسہ آمد39500کیوسک اور اخراج 39000 کیوسک، پنجند آمد12500 کیوسک اور اخراج 7600 کیوسک، گدو آمد 47900کیوسک اور اخراج 40400کیوسک، سکھر آمد38400کیوسک اور اخراج11700کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد12800کیوسک اور اخراج 1600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1526.23 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.662 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1210.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.025 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 644.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.115 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔