سندھ ہائی کورٹ، سابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی و دیگر کی درخواست ضمانت میں 6نومبرتک توسیع،کیس چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھیج دیاگیا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 12:49

سندھ ہائی کورٹ، سابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی و دیگر کی درخواست ضمانت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے سندھ پولیس کے فنڈز میں بڑے پیمانے پر کرپشن ریفرنس میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی و دیگر کی درخواست ضمانت میں 6نومبرتک توسیع کرتے ہوئے درخواستوں کی سماعت کے لیے کیس چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھیج دیا۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں سندھ پولیس کے فنڈز میں بڑے پیمانے پر کرپشن ریفرنس میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی و دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ملزمان کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق جس بنچ میں پہلے کیس سنا گیا ہو وہی بنچ مزید ملزمان کی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ریفرنس میں شریک ملزم فدا حسین شاہ اور تنویر احمد طاہر کی درخواست کی چیف جسٹس نے خود سماعت کی تھی ریفرنس ایک ہے تو سابق آئی جی سمیت دیگر کی درخواستیں بھی پہلے والے بنچ کو سننی چاہئے۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم یہ مسئلہ چیف جسٹس کو بھیج دیتے ہیں، عدالت نے درخواستوں کی سماعت کے لیے کیس چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھیج دیااورسابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور دیگرکی عبوری ضمانت میں 6 نومبر تک توسیع کردی