سندھ ہائی کورٹ،شیخ عمران الحق اور دیگر کے خلاف پی ایس پی او میں کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال عبوری ضمانت میں 8 دسمبر تک توسیع

جمعرات 29 اکتوبر 2020 12:49

سندھ ہائی کورٹ،شیخ عمران الحق اور دیگر کے خلاف پی ایس پی او میں کرپشن ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے شیخ عمران الحق اور دیگر کے خلاف پی ایس پی او میں بڑے پر کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کے خلاف دوسرے انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 8 دسمبر تک توسیع کردی،جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میںشیخ عمران الحق اور دیگر کے خلاف پی ایس پی او میں بڑے پر کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کے خلاف دوسرے انکوائری میں درخواست ضمانت سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے بتایاکہ شیخ عمران الحق کے خلاف انکوائری مکمل کرکے رپورٹ ہیڈ کوارٹر کو ارسال کی تھی، ہیڈ کوارٹر کی جانب سے رپورٹ پر اعتراضات کے باعث دوبارہ انکوائری کا جائزہ لیا جارہا ہے،جس پر عدالت نے شیخ عمران الحق اور دیگر کے خلاف ایک ماہ میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 8 دسمبر تک توسیع کردی، جبکہ کیس کے دیگر ملزمان ضیا محمد، ناظر عباس زیدی، اختر ضمیر اور امجد پرویز جنجوعہ شامل ہیں