سندھ ہائیکورٹ ،سڑکوں کے لیے کنٹینرز تحویل میں لینے کے خلاف درخواست پر ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ طلب 24نومبر تک تفصیلی جواب مانگ لیا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 12:49

سندھ ہائیکورٹ ،سڑکوں کے لیے کنٹینرز تحویل میں لینے کے خلاف درخواست ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے سڑکوں کے لیے کنٹینرز تحویل میں لینے کے خلاف درخواست پر ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو طلب کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ سے 24 نومبر تک تفصیلی جواب طلب کرلیا۔جمعرات کوسندھ ہائیکورٹ میں سڑکوں کے لیے کنٹینرز تحویل میں لینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ سڑکوں کی بندش کے لیے کنٹینرز تحویل میں لیے جاتے ہیں،پولیس بغیر اجازت کے کنٹینر اٹھا کر لے جاتی ہے، کنٹینرز واپس بھی کمپنی کو اٹھانے پڑتے ہیں دوران استعمال کنٹینرز کا 25 فیصد نقصان بھی ہواہے،پولیس کو گودام سے کنٹینرز اٹھانے سے روکا جائے،جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کے محکمہ داخلہ کو کنٹینرز تحویل لینے کے حوالے سے گائیڈ لائن بنانا ہوگی،پولیس کو محکمہ داخلہ کی ہدایت پر عملدرآمد کرنا ہوگا، کم از کم کنٹینرز جہاں سے اٹھائے جاتے ہیں واپس وہیں چھوڑے جائیں، عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو طلب کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ سے 24 نومبر کو تفصیلی جواب طلب کرلیا