فواد حسن فواد کےخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی

احتساب عدالت لاہور نے فواد حسن فواداوراہلخانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاکو گواہان پر جرح کے لیے طلب کر لیا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 13:01

فواد حسن فواد کےخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 19 نومبر تک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2020ء) احتساب عدالت لاہور نے فواد حسن فواداوراہلخانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاکو گواہان پر جرح کے لیے طلب کر لیا۔احتساب عدالت کے جج محمد اکمل خان نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت استغاثہ کے دو گواہوں محمد عمران اور جاوید نے اپنے بیانات قلمبند کروائے۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کی اہلیہ اور بھابھی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دیا ہے۔ انکی جگہ انکے مقرر نمائندہ وکیل پیش ہوئے اور حاضری لگوائی۔آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کے خلاف عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے،جس کے مطابق ان پر 4 ارب 56 کروڑ 51 لاکھ 26 ہزار 904 روپے غیر قانونی طور پر اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد ہے،فواد حسن فواد نیب کو 1 ارب 8 کروڑ 96 لاکھ 46 ہزار 172 روپے سے متعلق وضاحت نہیں دے سکے۔