لاہور ٹیکس بار کے جنرل ہائوس میںفرانس میںگستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف مذمتی قراردا د متفقہ منظور

ْایگزیکٹوممبران کی تعداد20سے بڑھاکر25کرنے ،ٹیکس بار کے سابقہ اکائونٹس کاآڈٹ کرانے کا فیصلہ

جمعرات 29 اکتوبر 2020 13:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہائوس کے اجلاس نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اورتشہیر کیخلاف مذمتی قراردا دمتفقہ طور پر منظور کر لی ۔لاہور ٹیکس بار کے جنرل ہائوس کااجلاس صدرعلی احسن رانا کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں عہدیداروں سمیت بارممبران کی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جنرل ہائوس کے اجلاس میں ایگزیکٹوممبران کی تعداد20سے بڑھاکر25کرنے کی منظوری دی گئی ۔جنرل ہائوس کا اجلاس طلب کرنے کے لئے ممبران کی مطلوبہ تعدادکو25سے بڑھاکر100کردیا گیا۔ اجلاس میں ٹیکس بار کے سابقہ اکائونٹس کاآڈٹ کرانے ،پیٹرن ٹیکس بارکے عہدے کی توثیق ،ٹیکس بار کی نئی ممبرشپ اورسابقہ ممبران کے ریکارڈ کی درستگی کافیصلہ بھی کیا گیا ۔ اجلاس میںٹیکس بارکی کابینہ کی مدت میں توسیع کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام اہم معاملات کے لئے ایگزیکٹوکمیٹی کوبااختیاربنایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :