موٹرو ے زیادتی کیس کی رپورٹنگ پر پابندی کے فیصلے کوکالعدم قراردینے سے متعلق تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری

جمعرات اکتوبر 13:25

موٹرو ے زیادتی کیس کی رپورٹنگ پر پابندی کے فیصلے کوکالعدم قراردینے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) لاہورہائیکورٹ نے لاہورسیالکوٹ موٹرو ے زیادتی کیس کی رپورٹنگ پر پابندی کے فیصلے کوکالعدم قراردینے سے متعلق تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کر دیا ۔لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹرجسٹس محمد قاسم خان نے تحریری حکم جاری کیا ۔

(جاری ہے)

جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم عابد،شریک ملزم اورمدعی کی تصاویر،وڈیوزچلانے پرپابندی عائد،ملزمان کی گرفتاری سے متعلق وزرا ء اورمشیروں کی پریس کانفرنس کاریکارڈ طلب کیا گیا ہے ،کیس کی رپورٹنگ پرپابندی سے متعلق ٹرائل کورٹ کافیصلہ بھی معطل کیا جاتا ہے ۔

پیمرا عدالتی حکم پرمن وعن عملدرآمد کروائے،لاہورہائیکورٹ نے کارروائی ایک ہفتے تک ملتوی کردی ۔فاضل عدالت نے ابوذرسلمان خان نیازی کی درخواست پرحکم جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :