وزیراعظم آزاد کشمیر کی اپنی اہلیہ محترمہ کے ہمراہ صاحبزادہ مقبول الرحمان (مرحوم )کے فرزند صاحبزادہ عبدالماجد خان کے چھوٹے بھائی کی شادی کی تقریب میں شرکت

جمعرات 29 اکتوبر 2020 13:26

مظفراباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی اپنی اہلیہ محترمہ کے ہمراہ اپنے دیرینہ ساتھی صاحبزادہ مقبول الرحمان (مرحوم )کے فرزند صاحبزادہ عبدالماجد خان کے چھوٹے بھائی صاحبزادہ عبدالواحد خان کی شادی کی تقریب میں شرکت۔ شادی کی تقریب گزشتہ روز نیلم ویو ہوٹل میں منعقد ہوئی جو ایک بڑے سیاسی اجتماع میں بدل گئی ۔

دعوت ولیمہ میں آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے افراد نے شرکت کی۔تفصیلات کیمطابق شادی کی تقریب میں وزیر اعظم ازاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان۔ اہلیہ وزیر اعظم ازاد کشمیر۔وزراء حکومت ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی۔چوہدری شہزاد۔ممبر کشمیر کونسل مختار عباسی۔سلیم چشتی چیئرمین زکوتہ کونسل۔

(جاری ہے)

سابق وزیر سید بازل علی نقوی۔خواجہ فاروق احمد سابق وزیر۔

شوکت جاوید میر مرکزی سیکرٹری ریکارڈ پیپلزپارٹی۔سابق وائس چیئرمین علماء مشائخ ونگ مفتی فضل الرسول۔سابق چیئر مین ضلع کونسل میر مشتاق حسین۔سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر چوھدری غلام مصطفی۔مسلم کانفرنسی رہنما سید یاسر نقوی۔سلیم اعوان۔فرید خان ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل ہٹیاں بالا۔مرکزی چیئرمین انجمن تاجراں شوکت نواز میر۔عبد العزیز علوی۔منظور حسین راجہ ممبر سروس ٹریبونل سیکرٹریز حکومت۔ریٹائرڈ سیکرٹریز سمیت سیاسی و سماجی شخصیت نے شرکت کی اور دولہا کو مبارکباد پیش کی۔