محکمہ اطلاعات سندھ میں بھرتیوں کا معاملہ ، 11افراد کے گرد گھیرا تنگ

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سید قائم علی شاہ، شرجیل میمن، رضوان میمن اور سیکرٹری خزانہ سندھ حسن نقوی سمیت دیگر کو سوال نامہ ارسال کردیا گیا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 14:04

محکمہ اطلاعات سندھ میں بھرتیوں کا معاملہ ، 11افراد کے گرد گھیرا تنگ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) قومی احتساب بیورو(نیب) نے محکمہ اطلاعات سندھ میں مبینہ طور غیر قانونی بھرتیوں پر پیپلزپارٹی کی تین اہم شخصیات سمیت 11 افراد کیخلاف گھیرا تنگ کردیاہے ۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیر اعلی سید قائم علی شاہ،سابق وزیراطلاعات شرجیل میمن،سابق چیف سیکرٹری سندھ رضوان میمن اور سیکرٹری خزانہ سندھ حسن نقوی سمیت دیگر کو سوال نامہ ارسال کردیا گیاہے۔

سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری عارف احمد خان، سابق سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار شالوانی، سابق سیکرٹری شازیہ رضوی، سابق سیکرٹری عطا محمد پنہور سمیت دیگر شامل تفتیشی افسران کو براہ راست گریڈ 17 میں بھرتیوں پر نوٹس کے بعد سوال نامہ ارسال کردیا ہے۔ دستاویزات تحقیقات کا سامنا کرنے والے تمام افراد کو 28 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ بھیجا گیا ہے۔