سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے اپنا ڈیٹا کسی غیر ملکی کمپنی یاایجنسی کو دینے کی تردید کر دی

کسی بھی کمپنی کو ڈیٹا کی فراہمی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ خبرپر قانونی چاری جوئی کی جائیگی، ترجمان

جمعرات 29 اکتوبر 2020 14:04

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے اپنا ڈیٹا کسی غیر ملکی کمپنی یاایجنسی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے اپنا ڈیٹا کسی غیر ملکی کمپنی یاایجنسی کو دینے کی تردید کر دی ۔ ترجمان کے مطابق ایس ای سی پی ان خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے،ادارے کا ڈیٹا کسی غیر ملکی کمپنی یاایجنسی کی نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ ڈی ایف آئی ڈی نے ایس ای سی پی کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کیلئے فنڈز دیئے،ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کا کنٹریکٹ بھی ڈی ایف آئی ڈی کی منظوری سے جاری ہوا۔

ترجمان نے کہاکہ ڈیجیٹلائزیشن کے کنٹریکٹ کے اجراء سے ایس ای سی پی انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں،اکنامک افئیرزڈویژن کی کلئیرنس نہ ملنے پر کنٹریکٹ منسوخ بھی ہوچکا ہے ۔ ترجمان کے مطابق کسی بھی کمپنی کو ڈیٹا کی فراہمی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ خبرپر قانونی چاری جوئی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :